ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ٹرانسفارمر کی چنگاریوں سے جنگل میں بھڑکی آگ

اڈپی : ٹرانسفارمر کی چنگاریوں سے جنگل میں بھڑکی آگ

Mon, 03 Apr 2023 14:04:44    S.O. News Service

اڈپی ،3 / اپریل (ایس او نیوز) بنٹاکل ٹیکنیکل کالج کے پاس واقع  بجلی ٹرانسفارمر سے نکلنے والی چنگاریوں کی وجہ سے اطراف میں موجود سوکھی جھاڑیوں میں آگ بھڑکی جو بہت تیزی سے قریبی جنگل تک پہنچ گئی ۔
    
مقامی فائر سروس عملہ کی لاکھ کوشش کے باوجود جب آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تو پھر اڈپی فائر بریگیڈ سے میر محمد غوث اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچ  گئی اس کے علاوہ ادانی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے کے کام لگائی گئیں ۔ 
    
حالانکہ اس آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لیکن جنگلات کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی افسران ٹرانسفارمر میں چنگاریاں پیدا ہونے کی اسباب کی جانچ کر رہے ہیں اور آئندہ اس قسم کے حادثات پر قابو پانے کی تدابیر کی جا رہی ہیں ۔ 


Share: